ARTICLE AD BOX
شائع 09 مارچ 2026 11:37am
رمضان المبارک میں سحری کے لیے ایسا کھانا یا مشروب بہترین ہوتا ہے جو دن بھر توانائی فراہم کرے، پیاس کم لگنے میں مدد دے اور معدے کو بھاری نہ کرے۔ ایسے میں سیب اور کھجور کی یہ اسموتھی ایک صحت مند اور لذیذ انتخاب ہے۔
یہ نہ صرف فائبر سے بھرپور ہے بلکہ قدرتی مٹھاس، پروٹین اور کیلشیم بھی فراہم کرتی ہے، جو روزے کے دوران جسم کو چست اور توانائی سے بھرپور رکھتی ہے۔
اسموتھی تیار کرنے کے لیے ایک بڑا سیب لے کر اسے اچھی طرح دھوئیں اور بیج نکال کر چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں۔ اگر چاہیں تو چھلکا اتار سکتے ہیں، لیکن فائبر کے لیے چھلکے کے ساتھ استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔
توانائی فراہم کرنے والے اجزاء 6 سے 7 بادام، 3 سے 4 کھجوریں، ¼ چائے کا چمچ دارچینی پاؤڈر اور ایک کپ دودھ بلینڈر میں ڈالیں اور سب اجزاء کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں یہاں تک کہ اسموتھی ہموار اور کریمی ہو جائے۔
؎
اسموتھی تیار ہونے کے بعد اسے گلاس میں نکالیں اور اوپر سے کٹے ہوئے بادام چھڑک کرپیش کریں۔ یہ مشروب نہ صرف توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ معدے میں بھاری پن بھی پیدا نہیں کرتا۔ سحری میں یا افطار کے بعد بھی توانائی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ اسموتھی بچوں، بڑوں اور بزرگوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو دن بھر توانائی برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا رمضان میں ہلکی اور صحت مند غذا کی تلاش میں ہیں۔
قدرتی اجزاء اور کم چینی کی وجہ سے یہ مشروب محفوظ اور توانائی بخش انتخاب ہے، جو رمضان کے دوران جسمانی اور ذہنی طاقت دونوں فراہم کرتا ہے۔
.png)
5 days ago
2





English (US) ·