Times of Pakistan

رمضان المبارک میں سندھ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

3 weeks ago 11
ARTICLE AD BOX

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


کراچی:

رمضان المبارک کے دوران سندھ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا۔

سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے اور جمعہ کے روز سنگل شفٹ صبح 8 سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ میں صبح 7:30 سے 11:30 تک تدریسی عمل جاری رہے گا جبکہ ڈبل شفٹ میں دوسری شفٹ 11:45 سے 2:45 تک کھلے رہیں گے۔

تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر نئے اوقات لاگو ہوں گے۔

Read Entire Article