ARTICLE AD BOX
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص نے غیرملکی خاتون کا دوپٹہ واپس لانے کے لیے خطرہ مول لیا ور ریلوے ٹریک پر اتر کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کے دروازے کے قریب موجود تھیں اور اپنے کیمرے کو سنبھال رہی تھیں۔ اسی دوران ان کا دوپٹہ اچانک ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان جا گرا۔
قریب سے گزرنے والے شخص نے صورت حال دیکھی تو فوراً رک گئے اور خاتون کو انتظار کرنے کا اشارہ کیا۔ انہوں نے پہلے ہاتھ سے دوپٹہ نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد وہ نیچے ٹریک پر اتر گئے اور چند لمحوں بعد دوپٹہ نکال کر واپس پلیٹ فارم پر آ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اس شخص نے دوپٹہ خاتون کے حوالے کیا اور بغیر کسی تعریف یا شکریے کا انتظار کیے خاموشی سے وہاں سے روانہ ہوگئے۔
خاتون کو ان کا یہ خلوص بہت پسند آیا اور انہوں نے بعد میں انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل امید نہیں تھی کہ کوئی شخص ان کی مدد کے لیے اس حد تک چلا جائے گا۔ ان کے مطابق وہ حیران تھیں اور سمجھ نہیں پا رہی تھیں کہ اس شخص کا شکریہ کیسے ادا کریں۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ”راہل صحیح وقت پر آ گیا۔“ خاتون نے مزید کہا کہ انہیں لگا تھا شاید کوئی ان کی مدد نہیں کرے گا لیکن ایک شخص نے فوراً مدد کی۔
یہ واقعہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس کی ویڈیو اب تک لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے جبکہ ہزاروں صارفین اس پر تبصرے کر چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کے عمل کو انسانیت اور شرافت کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بغیر کسی لالچ یا نمائش کے صرف مدد کرنے کی نیت سے یہ کام کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ وہ مدد کرکے ایسے خاموشی سے چلے گئے جیسے کسی فلم کا ہیرو آخری منظر میں جاتا ہے۔ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ بزرگ شخص نے صرف انسانیت دکھائی اور بدلے میں کچھ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔
.png)
8 hours ago
3




English (US) ·