Times of Pakistan

راگھو جوئیل کے ساتھ وائرل ویڈیوز کے بعد تعلقات کی افواہیں، شہناز گل کا ردعمل آگیا

19 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

راگھو جوئیل کی سالگرہ کے موقع پر وائرل ویڈیوز کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات افواہیں ایک بار پھر گرم ہوگئیں


اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار شہناز گل نے ایک بار پھر راگھو جوئیل کے ساتھ اپنے تعلق پر وضاحت دی ہے۔ گزشتہ دنوں راگھو جوئیل کی سالگرہ کے موقع پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات افواہیں ایک بار پھر گرم ہوگئیں۔

تاہم اداکارہ نے راگھو کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے انہیں صرف ایک اچھا دوست قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب شہناز گل سے راگھو کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے ذاتی زندگی پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ’’براہِ کرم ذاتی سوالات نہ کریں، وہ صرف میرا ایک بہت اچھا دوست ہے۔‘‘

شہناز گل نے راگھو کی آنے والی نئی فلم ’بھائی تیرا اسٹار ہے‘ کو پروموٹ کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ فلم ضرور دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’راگھو کی فلم کا کامیاب ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اس نے اپنی محنت کے بل بوتے پر انڈسٹری میں مقام بنایا ہے، اس لیے انہیں بطور مرکزی ہیرو ضرور سپورٹ کیا جانا چاہیے۔‘‘

Read Entire Article