Times of Pakistan

راولپنڈی میں گرین الیکڑک بس پر حملہ کرنے والے 13 ملزمان گرفتار

2 weeks ago 9
ARTICLE AD BOX

واقعے میں ایک مسافر زخمی ہوا اور بس کا شیشہ ٹوٹ گیا تھا، پولیس


فوٹو فائل


راولپنڈی:

راولپنڈی میں گرین الیکڑک بس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرنے والے 13 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گرین الیکڑک بس پر اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر کورال سے فوارہ چوک جاتے ہوئے چکلالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب تقریباً 400 ون ویلرز و تماش بینوں نے اچانک ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا تھا۔

اس دوران بس کے کیپٹن نے بس کو فاسٹ ٹریک پر بھگانے کی کوشش کی لیکن ڈنڈے اور پتھر لگنے سے بس کو نقصان پہنچنا، ایک مسافر زخمی ہوگیا اور بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایئرپورٹ روڈ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت شروع کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے  ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکل برآمد کرلیے گیے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Read Entire Article