ARTICLE AD BOX
فلم 21 مئی کو چین کے سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، ہدایت کار
فوٹو: انسٹاگرام 
پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اکیس مئی کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری نے اس پیش رفت کا اعلان چینی زبان میں ڈب کیے گئے ٹریلر کے ساتھ کیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی پاکستانی فلم کو چین کی محدود غیر ملکی فلموں کی مارکیٹ میں نمایاں جگہ ملی ہے۔ 🇵🇰 🇨🇳 ‘The Legend of Maula Jatt’ has broken into one of the most exclusive film quotas in the world — the first Pakistani film ever to do so. واضح رہے کہ 2022 میں ریلیز ہونے والی “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” پاکستان کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، جس نے عالمی سطح پر کروڑوں ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
In cinemas across China from May 21, 2026.
A huge moment for Pakistani cinema, and a new door opening for our stories on the world stage. pic.twitter.com/SU0c6uAF4j
.png)
23 hours ago
2






English (US) ·