ARTICLE AD BOX
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں شائقین کرکٹ کبوتر کی بیٹ سے بھری ہوئی کرسیوں پہ بیٹھنے پر مجبور ہوگئے
دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ بھی شائقین کرکٹ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی کا شکار ہے۔ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل کھیلا گیا۔ فائنل میچ کے آغاز سے چند لمحوں قبل کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کرسیوں پر کبوتر کی بیٹ بھری ہوئی ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے سوال اٹھایا کہ بین الاقوامی ایونٹ یہ صفائی کا یہ حال ہے، جن لوگوں نے ٹکٹ لیا ہے وہ کہاں بیٹھیں گے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت میں بدانتظامی کا کوئی معاملہ سامنے آیا ہو۔ اس سے قبل اسی ورلڈکپ کے دوران دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں استعمال شدہ سافٹ ڈرنکس کو بوتل میں واپس بھر کر بیچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔ 🚨 CLAIM : A viral video from Arun Jaitley Stadium showed a vendor allegedly refilling soft drink bottles.
CLARIFICATION : The Delhi and District Cricket Association said the act was part of authorised waste segregation, not resale to fans. pic.twitter.com/lvUgYqha60
.png)
5 days ago
2





English (US) ·