ARTICLE AD BOX
شہری ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، آمنہ جے محمد
اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد نے دنیا بھر میں جاری جنگی تنازعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا پر درندوں نے قبضہ کر لیا ہے اور جبکہ انسان اپنی بنیادی انسانیت سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مختلف خطوں میں جاری جنگوں، شہری ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مزید تباہی کو روکا جا سکے۔ اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعات کے حل کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، تاکہ دنیا کو مزید بدامنی اور بحران سے بچایا جا سکے۔
.png)
18 hours ago
3






English (US) ·