Times of Pakistan

دنیا بھر میں مقبول بھارت کے فخر 'الفانسو آم' کی فصل مکمل برباد، وجہ کیا ہے؟

12 hours ago 4
ARTICLE AD BOX

بھارتی گاؤں دیوگڑھ اور دیگر علاقوں میں آم کی پیداوار میں 85 سے 90 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے: رپورٹ

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں رواں برس الفانسو آم کی پیداوار غیر معمولی طور پر کم رہی، جس کے باعث مقامی کاشتکار، تاجر اور برآمدی صنعت شدید بحران کا شکار ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں دیوگڑھ کے 26 سالہ باغبان کومل والکے اپنے خاندان کے تین ایکڑ باغات میں تقریباً مکمل طور پر ناکام فصل کے بعد بڑے فارموں سے آم خرید کر آن لائن آرڈرز پورے کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آرڈرز پورے نہ کیے گئے تو بڑے خریدار آئندہ سال معاہدے ختم کر سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق بھارت، جو دنیا کا سب سے بڑا آم پیدا کرنے والا ملک ہے، میں مہاراشٹر الفانسو آم کے لیے مشہور ہے، لیکن اس سال شدید موسمی تبدیلیوں نے پیداوار کو تباہ کر دیا۔

دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت کے غیر معمولی فرق نے پھول اور پھل بننے کے عمل کو متاثر کیا جبکہ اپریل اور مئی کی شدید گرمی، جو ممکنہ طور پر ال نینو سے منسلک ہے، نے موجودہ پھل بھی خراب کر دیے ہیں۔

سرکاری سروے کے مطابق دیوگڑھ اور دیگر علاقوں میں آم کی پیداوار میں 85 سے 90 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جسے کئی دہائیوں کی سب سے کم پیداوار قرار دیا جا رہا ہے۔

اس بحران کے ساتھ برآمدی شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ایران جنگ اور بڑھتے ہوئے فریٹ چارجز کے باعث خلیجی ممالک، امریکا اور یورپ کو ترسیلات میں تاخیر اور منسوخی ہوئی، جس سے برآمدات میں تقریباً 40 فیصد کمی آئی۔ اس کے نتیجے میں برآمد کے لیے مختص آم مقامی مارکیٹ میں آگئے، جس نے قیمتوں اور کاروباری توازن کو مزید متاثر کیا۔

سپلائی چین بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور آم سے جڑی صنعتیں جیسے پیکجنگ اور کارٹن سازی کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

مالوان کے ایک کارٹن ساز سنجے ناری کے مطابق ہزاروں ڈبے غیر فروخت شدہ پڑے ہیں اور مقامی معیشت، جو آم اور ماہی گیری پر انحصار کرتی ہے، شدید دباؤ کا شکار ہے۔

Read Entire Article