ARTICLE AD BOX
ایئر ڈیفنس سسٹم نے الخرج شہر کے قریب تین کروز میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے: سعودی عرب
شائع 05 مارچ 2026 11:50am
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے خطے میں جاری کشیدگی کے دوران تین کروز میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں۔
سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ الخرج گورنریٹ کے مشرق میں تین ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔
ایک الگ بیان میں الجوف ریجن کے مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کادعویٰ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارتِ دفاع نے الخرج شہر کے قریب تین کروز میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
.png)
1 week ago
6





English (US) ·