Times of Pakistan

دبئی میں فضائی کارروائی کے دوران ملبہ گاڑی پر جا گرا، پاکستانی شہری جاں بحق

6 days ago 2
ARTICLE AD BOX

اماراتی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک دبئی میں مجموعی طور پر چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں


متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتے کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا جو بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔

اماراتی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک دبئی میں مجموعی طور پر چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھا کہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایک ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی مرینا میں ایک امریکی فوجی مقام کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تہران ریفائنری پر حملے کے بعد اسرائیل کے شہر حیفا میں واقع آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Read Entire Article