ARTICLE AD BOX
شائع 04 مارچ 2026 08:38am
دبئی میں منگل کی شب امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، حکام نے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دبئی میڈیا آفس نے بیان میں بتایا کہ صورت حال کو بروقت کنٹرول کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں عمارت کے اندر آگ اور دھویں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل ایرانی ڈرونز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا تھا۔
.png)
1 week ago
5




English (US) ·