Times of Pakistan

دبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی

2 days ago 2
ARTICLE AD BOX

شائع 11 مارچ 2026 02:39pm

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

دبئی کے میڈیا آفس نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کچھ دیر قبل دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق اس واقعے میں افریقی ملک گھانا کے دو شہری اور ایک بنگلہ دیشی شہری معمولی زخمی ہوئے جب کہ ایک بھارتی شہری کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرلائن کی جانب سے پرواز کی تصدیق نہ ہونے تک ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں۔ جس کی وجہ فلائٹ شیڈول مسلسل تبدیلی بتائی جارہی ہے۔

یکم مارچ کو بھی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک حصے میں اسی طرز کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں ایئرپورٹ اسٹاف کے چار افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ ہنگامی طور پر زیادہ تر ٹرمینلز سے مسافروں کو پہلے ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

Read Entire Article