Times of Pakistan

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟

2 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 21 مارچ 2026 11:56pm

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پیر کے روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 اور زلزلے کی زیر زمین  گہرائی 95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں کا پہاڑی سلسلہ ہندوکش تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Read Entire Article