Times of Pakistan

خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

3 weeks ago 12
ARTICLE AD BOX

دِل کی دھڑکن معمول کی نسبت بہت تیز ہوگئی تھی، خواجہ سعد رفیق کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام


فوٹو:فائل


لاہور:

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دل کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ 16 فروری کی شب انہیں اچانک دل کی تکلیف ہوئی، دِل کی دھڑکن معمول کی نسبت بہت تیز ہوگئی تھی۔

خواجہ سعد رفیق کے مطابق دل کی تکلیف کے باعث انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانا پڑا جہاں ڈاکٹر صاحبان نے انجیو پلاسٹی کر کے ایک اسٹنٹ ڈال دیا ہے۔

16 فروری کی شب مجھے اچانک دل کی تکلیف لاحق ھوئ، دِل کی دھڑکن معمول کی نسبت بہت تیز ھو گىئ تھی

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانا پڑا ۔ ڈاکٹر صاحبان نے انجیو پلاسٹی کر کے ایک سٹنٹ ڈالدیا ھے

میں اب ھسپتال سے ڈسچارج ھو چکا ھوں اور خیریت سے ھوں-

دوست احباب اور کرم فرما پریشان… pic.twitter.com/qZSsL6Gdkc

— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 18, 2026

ڈاکٹرز نے سابق وزیر کو اب اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ اب خیریت سے ہیں، دوست احباب اور کرم فرما پریشان نہ ہوں۔ دعاؤں اور نیک تمناؤں کیلئے تمام احباب کا شکریہ۔

Read Entire Article