ARTICLE AD BOX
آتشزدگی کی وجوہات کے تعین اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پی این ایس سی ذرائع
فوٹو: فائل 
خلیجی بندرگاہ سے خام تیل لے کر آنے والے بحری جہاز پر گوادر کے قریب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پی این ایس سی ذرائع کے مطابق خلیجی بندرگاہ سے آنے والے خام تیل بردار جہاز پر آتشزدگی کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا اور گوادر سے 80 میل کی مسافت پر جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز سے قریب ترین بندرگاہ 48 میل کی دوری پر تھی۔ ایمرجنسی کال پر پاکستان نیوی نے فوری ریسکیو آپریشن کیا اور مدد روانہ کی، پاکستان نیوی کی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ پی این ایس سی ذرائع کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی وجوہات کے تعین اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.png)
13 hours ago
1




English (US) ·