ARTICLE AD BOX
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسد خاکی آج عراق کے شہروں نجف کے بعد کربلا حضرت امام حسینؑ کے روضے پر پہنچا دیا گیا جہاں لاکھوں سوگوار غم منا رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس سے قبل شہید خامنہ ای کے جسد خاکی کو نجف شہر لایا گیا اور جلوس کی شکل میں حضرت علی کے روضے پر لایا گیا جہاں لاکھوں سوگواروں نے نماز جنازہ ادا کیی تھی۔ کربلا میں روضہ امام حسین کے مزار پر بھی نماز جنازہ ادا ہوئی، فاتحہ پڑھی گئی، نوحہ اور مرثیہ خوانی بھی ہوئی اور رات بھر یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ لاکھوں عراقی شہید رہبرمعظم کی میت کے دیدار کے لیے آرہے ہیں۔ عراقی شہروں نجف اور کربلا میں ہونے والی شہید خامنہ ای کی نماز جنازہ اور جلوس میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان، عراقی وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے جب کہ عزاداروں نے ایران اور عراق کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ سرکاری شیڈول کے مطابق کل بروز جمعرات شہید خامنہ ای کے جسد خاکی کو ایران واپس لایا جائے گا اور ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے احاطے میں تدفین کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے آیت اللہ خامنہ ای اپنے خاندان کے چند افراد اور عسکری قیادت سمیت شہید ہوگئے تھے لیکن تجہیز و تکفین اس وقت نہیں کی گئی تھی۔
.png)
8 hours ago
1




English (US) ·