Times of Pakistan

حکومت کا گیس بحران پر بڑا ایکشن پلان, قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

2 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

وزیراعظم کی ہدایت پر گیس قیمت برقرار رکھنے اور لوڈشیڈنگ اوقات کا ازسرنوجائزہ لینے کا فیصلہ

ملک میں جاری گیس بحران کے پیش نظر حکومت نے بڑا ایکشن پلان تیار کر لیا ہے، جس کے تحت گیس کی قیمت برقرار رکھنے، لوڈشیڈنگ کے اوقات کا دوبارہ جائزہ لینے اور گیس کی دستیابی بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت گیس کی طلب و رسد میں توازن قائم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

حکومتی منصوبے کے مطابق گیس کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا جبکہ گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا تاکہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی دستیابی بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کیے جائیں گے اور گھریلو صارفین کی گیس طلب کی منصوبہ بندی میں بھی بڑی تبدیلیاں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، گیس سپلائی بہتر ہونے تک نئی ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کنکشنز عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے گیس کی فراہمی، قیمت اور طلب کے مؤثر انتظام کے لیے ایک جامع فریم ورک بھی تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو گیس اصلاحات سے متعلق ماہانہ رپورٹ 8 مئی تک پیش کی جائے گی، جبکہ متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Read Entire Article