Times of Pakistan

حکومت کا 40 ارب روپے کا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، شیخ وقاص اکرم

2 weeks ago 9
ARTICLE AD BOX

منصوبہ عمران فوبیا کا نتیجہ تھا، حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی


پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبے کی ناکامی پر ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ایک طرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا دوسری جانب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہے اور لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

 سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فائر وال منصوبہ عمران فوبیا کا نتیجہ تھا۔

Read Entire Article