ARTICLE AD BOX
سعودی وزیر داخلہ نے رکن اعظم وقوف عرفہ کے انتظامات اور سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا
مکہ مکرمہ:
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی زیر صدارت سپریم حج کمیٹی کا اہم اجلاس میدان عرفات میں منعقد ہوا جس میں رکن اعظم وقوف عرفہ کے انتظامات، سکیورٹی اور عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سکیورٹی و انتظامی اداروں کے اعلیٰ افسران سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر منیٰ سے میدان عرفات تک عازمین حج کی منتقلی، ٹرانسپورٹ، پیدل راستوں اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ حج سکیورٹی کے انچارج محمد بن عبداللہ البسطامی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ حجاج کرام کی نقل و حرکت کو منظم بنانے کیلئے تمام منصوبوں پر طے شدہ حکمت عملی کے مطابق عمل جاری ہے جبکہ سکیورٹی ادارے ہر مرحلے پر عازمین کی رہنمائی اور معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ سسٹم، پیدل راستوں اور دیگر سہولیات کو مؤثر انداز میں فعال رکھا گیا ہے تاکہ حجاج کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی حکومت ان کی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو مربوط انداز میں کام کرتے ہوئے حج انتظامات کو کامیابی سے مکمل کرنا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین مکمل امن، صحت اور سہولت کے ساتھ مناسک حج ادا کر سکیں۔
.png)
19 hours ago
3






English (US) ·