Times of Pakistan

حالیہ وائٹ بال سیریز میں آسٹریلوی پیس اٹیک کی غیر موجودگی کی وجہ سامنے آگئی

16 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

تینوں اسٹار بولرز کی عدم شمولیت نے شائقین کو اس لیے زیادہ حیران کیا کیونکہ وہ آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں

پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آسٹریلوی پیس اٹیک کی غیر موجودگی کی وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کی پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے غیر موجودگی کو غلط انداز میں لیا جا رہا ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ تینوں فاسٹ بولرز کو 2027 ورلڈ کپ سے قبل مصروف شیڈول کے پیش نظر احتیاط سے مینج کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ سے تینوں اسٹار بولرز کی عدم شمولیت نے شائقین کو اس لیے زیادہ حیران کیا کیونکہ وہ آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔

تاہم میکڈونلڈ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی مرضی نہیں بلکہ میڈیکل اور فٹنس اسٹاف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2027 تک آسٹریلیا کو چار براعظموں میں 20 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں، اس لیے سینئر فاسٹ بولرز کے ورک لوڈ کو متوازن رکھنا ضروری ہے۔

کوچ کے مطابق کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم مینجمنٹ ان کی فٹنس اور لمبے کیریئر کو مدنظر رکھ کر فیصلے کر رہی ہے۔

میکڈونلڈ نے مزید کہا کہ موجودہ وقفہ تینوں بولرز کی جسمانی بحالی اور ریڈ بال کرکٹ کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ہے تاکہ وہ مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس میں مکمل فٹ رہ سکیں۔

Read Entire Article