ARTICLE AD BOX
اس رویے کے ازالے کے لیے بلاول بھٹو انہیں دورہ کوئٹہ پر اپنے ساتھ لے گئےاور وہ بلاول کیساتھ والی نشست پر بیٹھی رہیں
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری کی ان کے ساتھ موجودگی سیاسی حلقوں میں ایک مرتبہ پھر سے موضوع بحث رہی۔ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے ان سے سوال پر شازیہ مری کی جانب سے جواب دینے پر شدید ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں جھاڑ پلائی تھی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور سیاسی حلقوں میں موضوع بحث رہی۔ تاہم جمعہ کے روز چیئرمین کے دورہ کوئٹہ کے دوران شازیہ مری کی ان کیساتھ موجودگی نے ایک مرتبہ پھرسیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی کہ آیا چیئرمین پیپلزپارٹی کو شازی مری کے ساتھ گزشتہ روز اپنائے گئے رویے کا احساس ہواہے اور اس غیر سیاسی رویے کے ازالے کے لیے وہ شازیہ مری کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر اپنے ساتھ نہ صرف لیکر آئے بلکہ منصوبوں کے افتتاح کے موقعوں پر وہ ان کیساتھ موجود رہیں اور ساتھ والی نشست پر بھی بیٹھی رہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کو نہ صرف اپنے رویے کا احساس ہوا ہے بلکہ انہوں نے اس بات کو محسوس کیا ہے کہ ان کا رویہ شازیہ مری کے ساتھ درست نہیں تھا۔
.png)
5 hours ago
1




English (US) ·