Times of Pakistan

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنانی شہریوں کو انخلا کی ہدایت

5 days ago 3
ARTICLE AD BOX

علاقے کو خالی کرنے اور ایک کلومیٹر دور جانے کا حکم دیا گیا ہے


اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود لبنانی گاؤں دیرعام کے رہائشیوں کو انخلا کی ہدایت دے دی ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فوجی حکم کے مطابق گاؤں کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقے کو خالی کرنے اور ایک کلومیٹر دور جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں نے موجودہ جنگ بندی جو پیر کو ختم ہونے والی تھی، مزید تین ہفتوں کے لیے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جمعے کی صبح اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کمیونٹیز پر صبح کے وقت دو چھاپے مارے جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read Entire Article