Times of Pakistan

جنوبی کوریا کی حکومت قیدیوں کیلئے ایئر کنڈیشنر لگانے کے فیصلے پر ڈٹ گئی

14 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

جنوبی کوریا کی حکومت نے عوامی تنقید اور مخالفت کے باوجود جیلوں میں ایئر کنڈیشننگ فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ملک کی وزارتِ انصاف کے مطابق جیلوں میں کولنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن پر تقریباً 7 لاکھ 79 ہزار ڈالر خرچ ہوں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شدید گرمی سے قیدیوں اور جیل کے عملے، خصوصاً کمزور اور حساس افراد، کی جان و صحت کا تحفظ کرنا ہے۔

حکومت کے اس اقدام پر عوام کی جانب سے یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے قیدیوں کی سہولت پر کیوں خرچ کیے جا رہے ہیں۔

تاہم، وزارتِ انصاف نے اس منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا کہ اے سی براہِ راست قیدیوں کی کوٹھڑیوں میں نہیں بلکہ راہداریوں (کوریڈورز) میں نصب کیے جائیں گے تاکہ ٹھنڈی ہوا بالواسطہ طور پر اندر پہنچ سکے۔

حکام کے مطابق ترجیح ان جیل وارڈز کو دی جائے گی جہاں عمر رسیدہ قیدی موجود ہیں، معذور افراد قید ہیں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا قیدی رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ خواتین کے بعض یونٹس بھی منتخب کیے گئے ہیں، جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی، جسمانی کمزوری اور مجموعی حراستی حالات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

وزارتِ انصاف کا مؤقف ہے کہ شدید گرمی کے خطرات سے دوچار قیدیوں کی جان اور جسمانی سلامتی کے تحفظ کے لیے یہ کم از کم اقدام ہے جو حکومت کر سکتی ہے۔

Read Entire Article