Times of Pakistan

تہران کے فردوسی اسکوائر میں زور دار دھماکا، یوم القدس ریلی کے شرکاء بے خوف آگے بڑھتے رہے

11 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

شائع 13 مارچ 2026 03:21pm

ایران کے دارالحکومت تہران میں یوم القدس کے موقع پر ہونے والے مظاہروں کے دوران مرکزی چوک میں ایک زوردار دھماکا ہوا تاہم شرکاء بےخوف ہو کر نعرے لگاتے ہوئے مسلسل آگے بڑھتے رہے اور ریلی کو جاری رکھا۔

ایران میں یوم القدس کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق تہران سمیت کئی شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر موجود ہیں۔

اسی دوران تہران کے مرکز میں واقع فردوسی اسکوائر اور انقلاب اسٹریٹ کے قریبی علاقوں میں شدید دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ جہاں تہران یونیورسٹی کے قریب ریلی کے شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تہران ٹائمز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلی کے دوران دور کہیں فضائی حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ مظاہرین بے خوف ہو کر نعرے لگاتے ہوئے گے بڑھ رہے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ دیر قبل اسرائیل کی جانب سے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی وارننگ دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ وہاں ممکنہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔

سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر جاری دیگر ویڈیوز میں بھی ریلی کے شرکاء کو ایرانی اور فلسطینی پرچم لہراتے اور فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران سمیت دیگر ممالک میں ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو ’یوم القدس‘ منایا جاتا ہے۔ ان مظاہروں میں اسرائیل مظالم کی مذمت، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اور بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

Read Entire Article