ARTICLE AD BOX
آس پاس کی عمارت کی چھتوں سے آگ کے شعلے دکھائی دیے
شمالی تہران میں ایک ہوٹل کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کے ہوٹل استغلال سے متصل ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد دھوئیں کے سیاہ بادلوں نے بلند و بالا ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ علاوہ ازیں آس پاس کی عمارت کی چھتوں سے آگ کے شعلے دکھائی دیے۔ اس مقام پر سرکاری ٹیلی ویژن کے نمائندے کے مطابق ہوٹل کے اندر موجود مہمانوں کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نکالا گیا۔ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، اور یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس عمارت میں لگی۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر فوٹیج میں فائر ٹرک کو جائے وقوع پر دکھایا گیا۔
.png)
13 hours ago
1






English (US) ·