Times of Pakistan

تصویر میں ’وکٹری‘ کا نشان دِکھانا آپ کیلئے مشکل کھڑی کر سکتا ہے!

9 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

چین کے سیکیورٹی ماہر نے ریئلٹی شو میں ایسا کرنے کے نقصان سے متعلق بتایا


چین کے ایک سیکیورٹی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ تصویر میں ’وکٹری‘ کا نشان دکھانا ہماری بائیو میٹرک معلومات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

چین کے سیکیورٹی ایکسپرٹ لی چینگ نے گزشتہ ماہ ایک ریئلٹی شو پر ایک سلیبریٹی کی سیلفی کا استعمال کیا جس میں وہ وکٹری کا نشان بنائے ہوئے تھے اور بتایا کہ کس طرح ایسی تصاویر کسی فرد کی نجی بائیو میٹرک معلومات کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

اپنے تجزیے میں انہوں نے بتایا کہ اگر ڈیڑھ میٹر کے فاصلے سے تصاویر لی جائیں اور ان میں انگلیاں کیمرے میں واضح دِکھ رہی ہوں تو اس شخص کی انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

ساتھ ہی لی چینگ نے یہ بھی بتایا کہ تین میٹر کے فاصلے تک سے لی گئی تصویر میں دِکھنے والے نصف فنگر پرنٹس بھی اخذ کیے جا سکتے ہیں اور یہ کام اے آئی کرتا ہے۔

پروگرام کے دوران سیکیورٹی ماہر نے فوٹو ایڈٹنگ سافٹ ویئر اور اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کم ریزولوشن کے فنگر پرنٹس (جو بظاہر دھندلے تھے) کو انتہائی صاف اور تفصیلی بنا کر ناظرین کو حیران کر دیا۔

Read Entire Article