Times of Pakistan

'تارک مہتا' شو سے اصلی جیٹھا لال کی چھٹی، نیا مرکزی کردار کون ہوگا؟

1 day ago 10
ARTICLE AD BOX

شائع 14 جولائ 2026 09:27am

انڈین ٹی وی کے سب سے طویل اور مقبول ترین کامیڈی ڈرامے ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے حوالے سے ایک نئی خبر سامنے آئی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے مرکزی کردار جیٹھا لال کی اسکرین پر موجودگی بتدریج کم کی جا سکتی ہے، جبکہ کہانی کا رخ ایک نئی راجستھانی فیملی کی طرف موڑنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ گزشتہ 18 برس سے ناظرین کی پسندیدہ تفریح کا حصہ ہے۔ جولائی 2008 میں شروع ہونے والا یہ شو وقت کے ساتھ کئی اداکاروں کی آمد و رفت کے باوجود اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اگرچہ ڈرامے کا نام تارک مہتا پر رکھا گیا ہے، لیکن زیادہ تر ناظرین کے نزدیک جیٹھا لال، جس کا کردار دلیپ جوشی ادا کرتے ہیں، اس شو کی اصل پہچان اور سب سے اہم کردار ہیں۔

جیٹھا لال اور دیا بین (دیشا واکانی) کی مزاحیہ جوڑی نے برسوں تک ناظرین کو خوب محظوظ کیا اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔ تاہم دیشا واکانی کے شو چھوڑنے کے بعد سے زیادہ تر کہانی جیٹھا لال کے گرد ہی گھومتی رہی ہے اور شو کا سارا بوجھ عملاً جیٹھا لال کے کندھوں پر آگیا تھا۔

آج تک کی رپورٹ کے مطابق اب ڈرامے کے پروڈیوسرز جیٹھا لال کے کردار کو بھی بتدریک کم کرنا چاہتی ہے اور گجراتی فیملی کی جگہ راجستھانی فیملی کو مرکزی کردار بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی راجستھانی فیملی کو بھی لوگ بہت پسند کررہے ہیں اور جیسے ہی لوگ اس فیملی ٹریک کے عادی ہوجائیں گے آہستہ آہستہ جیٹھا لال کا کردار مکمل طور پر ہٹا دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شو میں کلدیپ گورے ’رتن سنگھ بنجولا‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ پرتھوی بھٹ ان کی اہلیہ روپا کے کردار میں نظر آ رہی ہیں۔

شو میں رتن سنگھ ایک ساڑھیوں کی دکان چلاتے ہیں اور ناظرین ان کی کہانی کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ جبکہ جیٹھا لال کا خاندان وقت کے ساتھ کافی محدود ہو چکا ہے اور وہ زیادہ تر اکیلے ہی دکھائی دیتے ہیں، اس لیے میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسرز آہستہ آہستہ ان کے کردار کی اہمیت کم کرتے ہوئے نئی راجستھانی فیملی کی کہانی کو زیادہ نمایاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم اب تک شو کے پروڈیوسرز یا دلیپ جوشی کی جانب سے ان خبروں کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ جوشی اس وقت ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے سب سے سینئر اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ مہینے میں تقریباً 15 دن اس شو کی شوٹنگ کرتے ہیں۔

ناظرین کی بڑی تعداد اب بھی انہیں شو کی جان تصور کرتی ہے، اسی لیے سوشل میڈیا پر ایسی خبروں پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

Read Entire Article