ARTICLE AD BOX
آئی سی سی نے سلمان آغا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا ہے
پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا کو بنگلادیش کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرکاری طور پر تنبیہ جاری کر دی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سلمان آغا نے لیول ون کے ضابطے کی خلاف ورزی کی جو میچ کے دوران کرکٹ سامان، گراؤنڈ کے آلات یا دیگر اشیا کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ پاکستان کی دوسری اننگز کے 82ویں اوور میں پیش آیا جب سلمان آغا نے آؤٹ ہونے کے بعد واپس پویلین جاتے ہوئے غصے میں اشتہاری بورڈ پر بیٹ دے مارا۔ اس حرکت کے باعث میچ ریفری نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ آئی سی سی نے سلمان آغا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مارچ میں ڈھاکا میں بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران بھی وہ اسی نوعیت کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔ سلمان آغا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کر لی جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
.png)
14 hours ago
1




English (US) ·