ARTICLE AD BOX
شائع 29 اپريل 2026 10:28am
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سنسنی خیز میچ کے دوران پنجاب کنگز کے بیٹر کے لگائے گئے چھکے نے ایک بزرگ تماشائی کو زخمی کر دیا۔
واقعے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود شائقین فوری مدد کے لیے آگے بڑھے جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان ملان پور میں کھیلے گئے میچ کے دوران یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بلے باز پریانش آریا نے اننگز کے دوسرے اوور میں ایک بلند و بالا چھکا لگایا۔ یہ اوور ناندری برگر کروا رہے تھے۔
چھکا سیدھا اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک بزرگ شائق کے چہرے پر جا لگا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے اور ان کے چہرے سے خون بہنے لگا جو ان کی قمیض پر بھی پھیل گیا۔
موقع پر موجود دیگر تماشائی فوری طور پر ان کی مدد کے لیے پہنچے اور ایک شخص نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے خون روکنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں زخمی شائق کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میچ کی بات کریں تو پریانش آریا نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے، جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، تاہم وہ تیسرے اوور میں جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
پنجاب کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222 رنز بنائے، جس میں مارکس اسٹوئنس نے 22 گیندوں پر ناقابلِ شکست 62 رنز جبکہ پربھسمرن سنگھ نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی جانب سے یشسوی جیسوال اور ویبھَو سوریہ ونشی نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ بعد ازاں ڈونووان فریرا اور شبھم دوبے کی شاندار شراکت نے ٹیم کو چار گیندیں قبل فتح دلا دی۔
پوائنٹس ٹیبل پر پنجاب کنگز بدستور سرفہرست ہے جبکہ راجستھان رائلز اس کامیابی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔
.png)
1 hour ago
2





English (US) ·