Times of Pakistan

بھارتی ٹی 20 کپتان سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر غور شروع

2 days ago 4
ARTICLE AD BOX

سلیکشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں سوریا کمار کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیکر انکی کپتانی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا


بھارتی سلیکشن کمیٹی ٹی 20 کپتان سوریا کمار یادو کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل مستقبل پر آئندہ اجلاس میں تفصیلی غور کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سلیکشن کمیٹی ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کی حکمت عملی، حالیہ کارکردگی اور آنے والے ٹورنامنٹس کے تناظر میں سوریا کمار یادیو کے کردار کا جائزہ لے گی، ان کے بطور مستقبل کپتان برقرار رہنے کا معاملہ بھی زیربحث رہے گا۔

بی سی سی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھارت کی ٹوئنٹی 20 حکمت عملی کے مستقبل کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ ٹیم آئندہ بڑے آئی سی سی ایونٹس کی تیاری کررہی ہے۔

Read Entire Article