Times of Pakistan

بھارت میں ایئرایمبولنس حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

2 weeks ago 13
ARTICLE AD BOX

طیارے میں ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرامیڈک، دو معاون عملے اور دو پائلٹس شامل تھے


بھارت میں پےدرپے طیاروں کے گرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس میں حال ہی میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں ایک ائیر ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

یہ چھوٹا بیچ کرافٹ سی90 ایئر ایمبولنس طیارہ رانچی سے نئی دہلی جا رہا تھا جب وہ چترا کے قریب جنگلی علاقے میں گر گیا۔

طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن میں ایک مریض، ایک ڈاکٹر، ایک پیرامیڈک، دو معاون عملے اور دو پائلٹس شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد تمام 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
 

Read Entire Article