Times of Pakistan

بھارت میں 24 ویں سالگرہ سیاحتی مقام پر منانے والا نوجوان گہری کھائی میں گر کر ہلاک

1 week ago 4
ARTICLE AD BOX

کیتن نامی نوجوان دوستوں کے ہمراہ سیاحتی مقام پر سال گرہ منانے پہنچا تھا


سیاحتی مقام پر سالگرہ منانے کیلیے جانے والا نوجوان کھائی میں گر کر ہلاک


بھارت میں سالگرہ منانے کے لیے ٹریکنگ پر جانے والے 24 سالہ نوجوان گہری کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ نوجوان کیتن نے اپنی سالگرہ روایتی انداز سے منانے کے بجائے قدرتی ماحول میں منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی مقصد کے لیے وہ دوستوں کے ہمراہ لوناوالا کے تاریخی لوہا گڑھ قلعے میں ٹریکنگ کے لیے پہنچا اور اس دوران ایک دشوار گزار مقام پر چلتے ہوئے اس کا پیر پھسل گیا۔ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد نوجوان کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

پولیس نے واقعے کی ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر کہا سکتا ہے کہ حادثہ بارش سے ہونے والی پھسلن کے باعث ہوا۔

Read Entire Article