ARTICLE AD BOX
شائع 28 فروری 2026 08:29am
جنوبی امریکی ملک بولیویا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
بولیویا کے حکام کے مطابق بولیوین فضائیہ کا سی -30 ہرکیولس طیارہ موسم کی خرابی کے باعث دارالحکومت لا پاز قریب واقع شہر ایل آلٹو میں ایک مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ سانتا کروز دی لاسیرا سے روانہ ہوا تھا جسے پرواز کے دوران موسمی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔
حادثے کے نتیجے میں نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ شاہراہ پر موجود متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائیاں شروع کر دیں۔
واقعے کے بعد ایل آلٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم طیارہ گرنے کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
.png)
2 weeks ago
11





English (US) ·