Times of Pakistan

بنگلادیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ پر سلمان علی آغا کا ردعمل

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

شائع 14 مارچ 2026 11:32am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سلمان علی آغا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے متنازع رن آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مخالف کھلاڑی کی جگہ ہوتے تو بالکل مختلف فیصلہ دیتے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا تھا، جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی مہدی حسن کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان آغا نے کہا کہ قانون کے مطابق رن آؤٹ درست تھا لیکن ان کے خیال میں اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں لگا گیند بیٹ اور پیڈ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو چکی تھی، اسی لیے وہ گیند واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

میچ کے حوالے سے یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 47.3 اوورز میں 274 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ بارش کی وجہ سے روک دی گئی۔ بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم صرف 114 رنز بنا سکی اور پاکستان 128 رنز سے جیت گیا۔

تین میچوں کی اس ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Read Entire Article