Times of Pakistan

بنوں کی پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، اے ایس آئی شہید

1 month ago 5
ARTICLE AD BOX

دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد پولیس کی گاڑی جلا دی، سیکیورٹی فورسز کی نفری بھیج دی گئی ہے، پولیس


فوٹو: فائل


خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کرکے  اے ایس آئی کو شہید کردیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود علاقہ ممہ خیل میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس کا اے ایس آئی شہید  اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد پولیس کی گاڑی جلا دی۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع پر پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ جاری ہے، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری ، بکتر بند گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔

Read Entire Article