Times of Pakistan

بنوں میں زور دار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

1 week ago 5
ARTICLE AD BOX

آئی ای ڈی کے ذریعے ہونے والے دھماکے کا نشانہ مسافر گاڑی بنی، لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل


فوٹو: فائل


بنوں میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقہ پینگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، جس سے مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر ڈاٹسن ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لا رہی تھی۔

بنوں اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد لائے گئے زخمیوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Entire Article