Times of Pakistan

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید

8 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے میجر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارکھان کے علاقے نوشام میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف  کامیاب آپریشن کیا اس دوران فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں بھارتی سرپرستی میں چلنے والی کالعدم فتنہ الہندوستان تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی، نائیک فدا حسین اور 3 سپاہی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر توصیف احمد بھٹی کا تعلق ضلع پاکپتن جبکہ عمر 31 برس تھی، دیگر شہداء میں سپاہی زاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے اور دشمن کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز  کی جائیں گی۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Read Entire Article