ARTICLE AD BOX
شائع 09 مارچ 2026 09:56am
عراق کے دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کئی ڈرون مار گرائے گئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
بین القوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق رات کے ابتدائی اوقات میں بغداد ایئرپورٹ کے اطراف ڈرون کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد فضائی دفاعی نظام حرکت میں آیا اور متعدد ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔
اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ بغداد کے علاقے الاعلام کے اوپر بھی ڈرون مار گرائے گئے۔ ان واقعات کے دوران ایک خاتون زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون کہاں سے بھیجے گئے تھے اور ان کا ہدف کیا تھا۔ واقعے کے بعد بغداد ایئرپورٹ اور اس کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
.png)
5 days ago
2






English (US) ·