ARTICLE AD BOX
قومی ٹینس پلیئر محمد شعیب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان نے 20 سال بعد آئی ٹی ایف فیوچر ٹینس ٹورنامنٹ جیتا
صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ پہلے بطور کھلاڑی اب بطور صدر ٹینس میں پاکستان کا نام عالمی طور پر بلند کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں آئی ٹی ایف مینز ورلڈ ٹور کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ورلڈ ٹینس ٹوئر کا ہونا بہت خوش آئند ہے،مختلف ممالک کے ٹینس پلیئرز پاکستان آئے ہیں یہ مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی جونیئر اور سینیئر کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، ہمارے کھلاڑی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عقیل خان ، مزمل اور دیگر بہترین فارم میں ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹینس پلیئر محمد شعیب نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پاکستان نے 20 سال بعد آئی ٹی ایف فیوچر ٹینس ٹورنامنٹ جیتا۔مجھے اعصام الحق قریشی جیسے لیجنڈز نے بہت سپورٹ دی اور میں ٹینس فیڈریشن کا مشکور ہوں جس نے ہمیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع فراہم کیا۔ صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے کہا کہ انشاء اللہ بطور صدر ٹینس کو پروموٹ کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔
.png)
1 month ago
12





English (US) ·