ARTICLE AD BOX
شائع 29 مارچ 2026 12:33pm
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔ انہیں دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے اور سردرد کی شکایت تھی، جس پر ماہر ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد عارف خان نے جیل میں پہنچ کر بشریٰ بی بی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے بعد انہیں مخصوص آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کی گئیں۔
ڈاکٹر نے بشریٰ بی بی کو ہدایت کی کہ وہ مطالعے کے لیے روشن جگہ کا استعمال کریں تاکہ آنکھوں پر دباؤ کم ہو۔
مزید برآں، ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتوں بعد دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔
.png)
1 month ago
10






English (US) ·