Times of Pakistan

بدین، آئس نشے کے عادی ناخلف بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں کو قتل کر دیا

10 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

گرفتاری کے وقت مزاحمت پر ملزم بھی زخمی ہو گیا، پولیس


بدین:

بدین کے علاقے وھنائی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں آئس کے نشے کے عادی ایک ناخلف بیٹے نے مبینہ طور پر پیسوں کے تنازعے پر اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم وسیم ملاح نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی والدہ اللہ بچائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کے بعد ایس ایس پی قمر رضا جسکانی کے احکامات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق دورانِ گرفتاری آلہ قتل (کلہاڑی) برآمد کرنے کی کوشش کی گئی تو ملزم نے مزاحمت کی جس پر پولیس فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

Read Entire Article