Times of Pakistan

اے این ایف کی 2 کارروائیوں میں 21 کروڑ کی منشیات برآمد

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار ہوئے 21 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 201.2 کلو گرام منشیات برآمد ہوئیں۔

ڈسٹرکٹ اٹک میں ہوٹل کے قریب بس سے 25.2 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ 4 ملزمان گرفتار ہوئے۔

ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے 174 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Read Entire Article