ARTICLE AD BOX
اگر کوئی بھی غیر تصدیق شدہ صارف ان طے شدہ حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش کرے گا، تو سسٹم اسے روک دے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنے غیر پریمیم صارفین کے لیے نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں جن کے تحت اب روزانہ پوسٹس اور جوابات کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پلیٹ فارم پر بوٹس کی سرگرمیوں کو کم کرنا اور اسپام یا غیر ضروری مواد کو روکنا ہے۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد، وہ صارفین جن کے پاس ’ایکس پریمیم‘ کی رکنیت نہیں ہے، اب دن بھر میں صرف 50 اصل پوسٹس کر سکیں گے، جبکہ اس سے قبل یہ حد 2,400 پوسٹس روزانہ تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ اب روزانہ صرف 200 رپلائیز کی اجازت ہوگی، جبکہ براہِ راست پیغامات کے لیے روزانہ 500 اور نئے اکاؤنٹس کو فالو کرنے کے لیے روزانہ 400 کی حد برقرار رکھی گئی ہے، اور اکاؤنٹ کی ای میل کو ایک گھنٹے میں صرف 4 بار تبدیل کیا جا سکے گا۔
یہ پابندیاں اسپامرز کے لیے پلیٹ فارم کو مشکل بنانے کی ایک واضع کوشش بھی ہیں، کیونکہ اب وہ مفت اکاؤنٹس کے ذریعے بے تحاشہ مواد اپ لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ اس فیصلے سے کمپنی پلیٹ فارم کے ماحول کو صاف اور محفوظ بنانا چاہتی ہے تاکہ خودکار بوٹس کا نیٹ ورک عام صارفین کا تجربہ خراب نہ کر سکے۔
عام صارفین اور ’پاور یوزرز‘ کے حوالے سے اگر بات کریں تو اگرچہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 80 فیصد صارفین ایکس پر پوسٹ کرنے کے بجائے صرف مواد دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے عام صارفین پر اس کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، لیکن ’پاور یوزرز‘ اور وہ لوگ جو دن بھر پلیٹ فارم پر فعال رہتے ہیں، ان کے لیے اب پریمیم سبسکرپشن لینا تقریباً ناگزیر ہو جائے گا۔
’پاور یوزرز‘ دراصل وہ فعال صارفین ہوتے ہیں جو عام لوگوں کے مقابلے میں کسی پلیٹ فارم یا ایپ کا بہت زیادہ اور ’پیشہ ورانہ‘ استعمال کرتے ہیں۔ ان میں صحافی، انفلائنسرز اور برانڈ مینیجرز شامل ہیں، جو دن بھر میں سینکڑوں پوسٹس، جوابات اور بریکنگ نیوز شیئر کرتے ہیں۔
اگر کوئی بھی غیر تصدیق شدہ صارف ان طے شدہ حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش کرے گا، تو سسٹم کی جانب سے اسے ایک الرٹ موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ اس نے یومیہ حد مکمل کر لی ہے اور اسے دوبارہ پوسٹ کرنے کے لیے مخصوص وقت تک انتظار کرنا ہوگا یا پھر ایکس پریمیم کی رکنیت حاصل کرنی ہوگی۔
.png)
13 hours ago
2





English (US) ·