ARTICLE AD BOX
نامعلوم افراد کی شدید ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا
صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران نامعلوم مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ کر کے علاقہ میدان جنگ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی شدید ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا جس کے باعث مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، ٹائروں کو بھی نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کر دیا گیا۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ہمراہ جیسے ہی اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم آپریشن کے لیے پہنچی نامعلوم مشتعل افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا گیا جس کی وجہ سے عملے کو پسپا ہونا پڑا۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم اس دوران بھی نامعلوم افراد کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری تھا جبکہ پریڈی پولیس صورتحال پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف تھی۔
.png)
2 weeks ago
5





English (US) ·