Times of Pakistan

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے متعلق خبروں پر اوگرا کا بیان سامنے آگیا

3 days ago 2
ARTICLE AD BOX

ترجمان اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا گیا


اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں اور افواہیں بے بنیاد قرار دے دیں۔

ترجمان اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا گیا۔

اوگرا نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتیں صرف ہر ماہ کی یکم تاریخ سے مقرر کی جاتی ہیں، ترجمان اوگرا  کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی قیمت میں کسی نئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، عوام اوگرا کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے کی شکایت متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو دی جائے، ایل پی جی مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Read Entire Article