Times of Pakistan

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات تیار کرنے والا ملزم گرفتار

1 month ago 13
ARTICLE AD BOX

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غیر قانونی ٹریول ایجنسی کے خلاف کی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف  کارروائی کرتے ہوئے صدر کراچی میں قائم غیر قانونی ٹریول ایجنسی ’ایم/ایس گولڈ ٹریول اینڈ ٹورز‘ پر چھاپہ مارا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم محمد راشد کو گرفتار کرلیا گیا۔

چھاپے کے دوران 56 پاکستانی پاسپورٹس، جعلی و مشکوک ربڑ اسٹیمپس، مشتبہ جعلی بینک دستاویزات اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چینی بزنس ویزوں کے حصول کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، گارنٹی لیٹرز اور دیگر جعلی دستاویزات بھاری رقوم کے عوض تیار کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ اور جعلی دستاویزات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Read Entire Article

Warning: PHP Request Shutdown: Write failed: No space left on device (28) in Unknown on line 0

Warning: PHP Request Shutdown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/home/timesofp/public_html/src/var/sessions) in Unknown on line 0