ARTICLE AD BOX
ایف بی آئی نے بھی اس واقعے کی تصدیق کردی ہے
ایران سے منسوب ایک ہیکر گروپ ایف بی آئی ڈائریکٹرکاش پٹیل کی ذاتی ای میلز ہیک کرلی ہے جس کی ایف بی آئی نے بھی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکر گروپ ہنڈالا ہیک ٹیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کاش پٹیل کی ای میلز، تصاویر اور کچھ دستاویزات حاصل کی گئیں ہیں جبکہ کچھ مواد آن لائن بھی شیئر کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ ہیک ذاتی ای میلز تک محدود ہے، سرکاری ای میل کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیک ہونے والا ڈیٹا پرانا ہے۔ سرکاری یا حساس حکومتی معلومات شامل نہیں ہیں جبکہ خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
.png)
1 month ago
5






English (US) ·