Times of Pakistan

ایرانی کیوئسٹ نے ٹرمپ کو شکست دے دی

17 hours ago 4
ARTICLE AD BOX

میچ کے بعد ٹرمپ نے وفائی کو مبارکباد دی جبکہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا


ایران کے اسنوکر کھلاڑی حسین وفائی نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حسین وفائی نے عالمی نمبر ایک جوڈ ٹرمپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12-13 سے شکست دے دی۔

فیصلہ کن فریم میں وفائی نے شاندار 91 کا بریک کھیل کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

میچ کے دوران ٹرمپ کو برتری حاصل رہی اور وہ 10-7 اور 12-11 سے آگے تھے، تاہم وفائی نے ہمت نہ ہاری اور زبردست کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔

آخری فریم میں ٹرمپ کو جیت کا موقع ملا مگر ایک غلط شاٹ کے بعد وفائی نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور کامیابی اپنے نام کرلی۔

میچ کے بعد ٹرمپ نے وفائی کو مبارکباد دی جبکہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

وفائی کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اپنی جیت بلکہ اپنے ملک اور خاندان کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔

Read Entire Article