Times of Pakistan

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ

1 week ago 6
ARTICLE AD BOX

نیتن یاہو کی قسمت نامعلوم ہے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز


اسرائیلی فورسز کو حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجا جائے گا،نیتن یاہو:فوٹو:فائل


تہران:

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی قیام گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی آر جی سی نے اپنے سرکاری خبر رساں ادارے ’’سپاہ نیوز‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سرپرائز حملے مقامی طور پر تیار کردہ خیبرشکن بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے، نیتن یاہو کی قسمت نامعلوم ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

Iran's IRGC claims attacks on Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu's office. pic.twitter.com/qA6JFRkFlB

— China Xinhua News (@XHNews) March 2, 2026

واضح رہے کہ خیبر شکن میزائل کی رونمائی اور آزمائشی لانچ مئی 2023ء میں کی گئی تھی، اس کی مارنے کی صلاحیت دو ہزار کلومیٹر ہے اور یہ 1,500 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Read Entire Article